ویب ڈیسک: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کے لیے جاری کیے جانے والے ویزے کی مدت 3 ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزا اب تین ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اس کی تین ماہ کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔
وزارت نے اپنے ’ایکس‘ (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صارفین کے اس استفسار پر کہ عمرہ ویزے کی میعاد کب سے شروع ہوتی ہے؟ پر وضاحت کی ہے۔
اس استفسار کے جواب میں وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ھجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو ۔
واضح رہے کہ سعودی حکام نے ہر سال حج سیزن اور مکہ اور مدینہ میں زائرین کی آمد کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کی آخری تاریخ 15 ذی قعدہ کی منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ پہلے عمرہ سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔۔