(ویب ڈیسک ) کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایڈیشل آئی جی ملک سعد کے بھائی ملک اسد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے گنڈیالی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، فائرنگ سے ملک اسد موقع پر جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگئے۔
سابقہ ناظم ملک اسد ایڈیشنل آئی جی ملک سعد شہید کے بھائی تھے۔
خیال رہے کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقعہ پر پہنچ گئی ۔
دوسری جانب نوشہرہ میں رشکئی انٹر چینج کے مقام پر گاڑی پر نا معلوم نے فائرنگ کی، فائرنگ سے سینیر سول جج حیات خان اور وکیل خالد خان مو قع پر جاں بحق ہوگئے۔