(ویب ڈیسک)ملک میں بجلی کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ خلل بھی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے اوقات میں بجلی کے ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی شدید متاثرہوگی،گزشتہ شام بھی پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ سروس کے باعث شدید دشواری رہی۔
حکام کے مطابق میرین کیبل کی مرمت کا عمل شروع کردیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ میرین کیبل کی مرمتی کا عمل 20اپریل تک جاری رہے گا،شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ سروس سست روی ہوسکتی،بین الاقومی کنسورشیم میرین کیبل خرابی دور کررہی ہے۔