مارننگ شو کی وائرل ویڈیو پر فضا علی کا ردعمل سامنے آ گیا

مارننگ شو کی وائرل ویڈیو پر فضا علی کا ردعمل سامنے آ گیا
کیپشن: مارننگ شو کی وائرل ویڈیو پر فضا علی کا ردعمل سامنے آ گیا

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنے مارننگ شو کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا تنقید کا جواب دے دیا ہے۔

حال ہی میں فضا علی نے اپنے شو میں شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان مدعو کیا، جہاں دونوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی شیئر کی۔ پروگرام میں ان کی بیٹی فرال بھی موجود تھیں، جن کی فرمائش پر اعجاز خان نے فضا علی کو کندھوں پر اٹھا لیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فضا کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنقید کے جواب میں فضا علی نے انسٹاگرام پر کہا کہ یہ ایک چھوٹا سا لمحہ تھا جو بلاوجہ وائرل ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے کام اور ناظرین کا احترام کرتی ہیں اور اسی جذبے کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں گی۔

Watch Live Public News