پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے استعفیٰ دیدیا

 پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: Hamad Azhar's Resignation
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے صدارت چھوڑ دی، حماد اظہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر استغفی کا اعلان کیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر نے کہا کہ ‏بدقسمتی سے میری عمران خان صاحب تک رسائی نہیں ہے، میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئی ڈیل کی، میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی۔

 حماد اظہرنے کہا ان میں اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور عمران خان تک محدود رسائی اور یک طرفہ معلومات پہنجائی گئیں،کافی عرصے سے لابنگ جاری تھی کی لاہور کے صدر چوہدری اصغر کو بدلا جائے، آج وہ کامیاب ہو گئے اور خان صاحب کو غلط حقائق دے کر ہدایت حاصل کر لی۔

چوہدری اصغر کا قصور یہ کے وہ دو ماہ قید میں رہے، فارم 45 پر نوازشریف کے حلقے سے الیکشن جیتے اور 3 ماہ پہلے وہ لاہور کے صدر منتخب ہوئے، میں دعوے سے کہتا ہوں کے تین ماہ جو کام انھوں نے کیا اور جس طرح فرنٹ سے لیڈ کیا وہ پہلے لاہور کے کسی صدر نے نہیں کیا۔،فلیش احتجاج، ورکر کنونشن ، پریس کلب کے باہر بڑا احتجاج اور 13 اگست کی لاہور میں کامیاب ریلیاں میں ان کا کلیدی کردار تھا۔

مزید پڑھیں: شیخ حسینہ کے حامی عہدیداروں پر انڈوں کی بارش

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دو دفعہ ان کی اولاد کو جیل میں بھی ڈالا گیا، لیکن خان صاحب کو ان کے مخالف ان کی صدر نامزد ہونے کے ہفتے بعد سے ہی کان بھرنا شروع ہو گئے تھے، پارٹی کی قیادت بھی میرے ساتھ متفق ہے کے یہ فیصلہ اور ایسے بہت سے فیصلے صرف اور صرف خان صاحب تک محدود رسائی کا نتیجے میں لئے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اور بھی بہت سے معاملات ہیں جہاں واضح طور پر زیادتی ہوئی ، غلط فیصلے کروائے گئے اور کچھ ریجنز میں ہمارے رہنما بہت پریشان ہیں لیکن خان صاحب تک اطلاع نہیں۔ 

اس صورتحال میں میرے قلم سے یا میری پنجاب کی صدرات کے دوران میرے لئے یہ ممکن نہیں ہے کے میں میرٹ کا پامال کروں اور وہ لوگ جو پرفارم بھی۔

Watch Live Public News