سیاست کررہے ہیں،بغاوت پر مجبور نہ کریں، علی امین گنڈاپور کا پیغام

سیاست کررہے ہیں،بغاوت پر مجبور نہ کریں، علی امین گنڈاپور کا پیغام
کیپشن: سیاست کررہے ہیں،بغاوت پر مجبور نہ کریں، علی امین گنڈاپور کا پیغام

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سیاست کررہے ہیں، ریاست ہمیں بغاوت پر مجبور نہ کرے۔

پہاڑ پور اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ریاست نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت متعدد پارٹی رہنماؤں کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے، مگر ریاستی معاملات چلانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی پاسداری کر رہے ہیں، لیکن یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ میرے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کون دے گا؟

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشت گردی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق امن کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں، اور اگر آج کچھ لوگوں نے ہتھیار اٹھا لیے ہیں تو اس میں ہماری اپنی کوتاہیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جو لوگ بندوق اٹھا کر ریاست کے خلاف کھڑے ہیں، انہیں سمجھایا جائے اور ان سے بات کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہاں کے حکام خیبرپختونخوا حکومت کی بات کو سنجیدگی سے لیں گے اور مثبت جواب دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کیا اور جب بھی عوام کو باہر نکلنے کی کال دی، اس کا مقصد صرف اپنے مؤقف کو پرامن انداز میں ریکارڈ کرانا تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہم سیاست کر رہے ہیں، ہمیں بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد عوام کے بنیادی مسائل کا حل، امن کا قیام اور ترقی کا عمل تیز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر صوبے کے مستقبل کے لیے کام کرنا ہوگا، ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

Watch Live Public News