یوم آزادی پر دھرنے کی سازش کیس میں12 پی ٹی آئی کارکن رہا

یوم آزادی پر دھرنے کی سازش کیس میں12 پی ٹی آئی کارکن رہا
کیپشن: یوم آزادی پر دھرنے کی سازش کیس میں12 پی ٹی آئی کارکن رہا

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 14 اگست کو دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 12 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ہر کارکن کو 20،000 روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ عمران امیر نے کی، جنہوں نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ 

واضح رہے کہ ان کارکنوں کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ یہ افراد 14 اگست کو اسلام آباد میں دھرنے کی سازش میں ملوث تھے۔ مقدمے میں پبلک آرڈر کو متاثر کرنے اور امن و امان کو خراب کرنے کے الزامات شامل تھے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دیا کہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

Watch Live Public News