ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا کریش ہوگیا، جس میں سوار 5 افراد شہید ہو گئے ہیں، حادثے کے بعد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔
صوبائی حکومت نے تصدیق کی کہ یہ ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن حادثے کا شکار ہو گیا، ہیلی کاپٹر چنگی بانڈہ کے قریب سوکئی میں نامعلوم وجوہات پر ہیلی کاپٹر گر کریش ہوا
وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش کر گیا، اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دو پائلیٹ سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہوئے۔
صوبائی حکومت کل سوگ کا منانے کا اعلان کیا ہے،کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، شہداء کی ڈیڈ باڈیز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا کیا جائے گا، شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں، ہیلی کاپٹر عملے نے دوسروں کی جائیں بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں،یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خیبرپختونخواہ کےچنگی بانڈہ کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلکاروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا، جاں بحق اہلکار عوام کی خدمت کے مشن پر تھے، کہا کہ عوامی خدمت میں جان دینے والے ہمارے ہیرو ہیں،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا، حکومت سندھ غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خیبرپختونوا کے مختلف علاقوں میں کلاوڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے خیبرپختونوا حکومت کے ریسیکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ہیلی کاپٹر کریش میں شہدا کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، کہا کہ اس مشکل وقت میں خیبرپختونوا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔