ویب ڈیسک: اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا، ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے درآمدی ایل این جی 1.32 فیصد اضافہ،سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی 1.46فیصد اضافہ کیا گیا۔
سوئی نادرن کیلئے ایل این جی 16 سینٹ مہنگی، سوئی نادرن کیلئے این این جی کی قیمت گیارہ ڈالر 73 سینٹ مقرر کی گئی۔
اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق جولائی میں سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت گیارہ ڈالر 57 سینٹ مقرر کیا گیا، سوئی سدرن کیلئے این این جی کی قیمت دس ڈالر 72 سینٹ مقرر،جولائی میں سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 10 ڈالر 57 سینٹ مقرر کیا۔
