فٹبال میچ کےدوران آسمانی بجلی گرنےسےفٹبالرجاں بحق،ویڈیووائرل

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے سلیوانگی سٹیڈیم میں   فٹ بال میچ  کے دوران آسمانی بجلی گر گئی، فٹ بالر موقع پر ہلاک جس کی   ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں فٹبال میچ  کے دوران افسوسناک  واقعہ ہوا ہے ۔ میچ کھیلتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی ہلاک ہوگیا۔  کھلاڑی کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ 
 وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلپ میں کھلاڑی کو میدان میں کھڑا دکھایا گیا ہے جب اس پر اچانک آسمانی بجلی گرتی ہے۔ فوراً ہی وہ زمین پر گر جاتا ہے۔ دوسرے کھلاڑی اس کی مدد کے لیے فٹبالر کی طرف بڑھتے ہیں  لیکن وہ اپنے ہوش کھوچکا ہے۔