ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی
کیپشن: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 فروری سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے جنوبی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ 16 اور 17 فروری کو وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسی دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، خضدار، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی، مستونگ، بارکھان، موسیٰ خیل اور قلات میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آواران، گوادر، اورماڑہ اور پسنی سمیت مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

17 فروری کو سندھ کے مختلف شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور خیرپور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے جنوبی اضلاع ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News