(ویب ڈیسک) سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق مختلف ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا معائنہ شروع کردیا گیا ہے۔میڈیکل ٹیم ضروری طبی سامان کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔
سابق وزیراعظم کے مکمل طبی معائنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات ساتھ لائی ہے۔میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ جاری ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے،طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔