عجیب بیماری: 15 سالہ بچی 'بوڑھی' ہوکر دنیا سے رخصت

عجیب بیماری: 15 سالہ بچی 'بوڑھی' ہوکر دنیا سے رخصت
لاہور: (ویب ڈیسک) عجیب وغریب بیماری کا شکار ایک 15 سالہ بچی اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہے۔ اس بیماری میں بڑھاپا بہت تیزی سے آتا ہے۔ اس بچی کے یوٹیوب پر تقریباً 30 لاکھ فالورز تھے۔ محض 15 سال کی عمر میں موت، وہ بھی بڑھاپے سے۔ کیا یہ عجیب بات نہیں ہے۔ لیکن یہ واقعہ ایک حقیقت ہے۔ یوٹیوب سٹار ایڈالیا روز 15 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ یہ بات ان کے اہل خانہ نے دل کو چھونے والے پیغام میں کہی ہے۔
اڈالیا ایک نایاب بیماری میں مبتلا تھیں۔ میٹرو کی خبر کے مطابق ایڈالیا کے یوٹیوب پر تقریباً 30 لاکھ فالوورز تھے۔ اسے ہچنسن گلفورڈ پروجیریا بیماری تھی جو ایک جینیاتی حالت ہے۔ اسے بیماری کو بینجمن بٹن بیماری بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے والدین کو اس بیماری کا علم اس وقت ہوا جب وہ محض 3 ماہ کی تھی۔ یہ ایک نایاب اور انتہائی مہلک حالت ہے جس میں بڑھاپا بہت تیزی سے آتا ہے۔
ٹیکساس میں مقیم ایڈالیا کے اہلخانہ نے بیان میں بتایا کہ 12 جنوری کو شام 7 بجے ایڈالیا روز ولیمز اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ NZ Herald کے ساتھ 2018ء کے انٹرویو میں، ایڈالیا کی والدہ Natalia Palante نے کہا کہ تھا جب Adalia ایک ماہ کی تھی تو ڈاکٹروں نے ہمیں اس کی تشویشناک بیماری سے آگاہ کر دیا تھا۔ ہم سالوں سے ذہنی طور پر مکمل تیار تھے کہ ہماری بچی کیساتھ کبھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔