منی پور، ناگالینڈ اور میزورم میں غیر ملکیوں پر پابندیاں

منی پور، ناگالینڈ اور میزورم میں غیر ملکیوں پر پابندیاں
کیپشن: منی پور، ناگالینڈ اور میزورم میں غیر ملکیوں پر پابندیاں

ویب ڈیسک: بھارت میں اس وقت مذہبی، نسلی اور لسانی شدت پسندی اپنے عروج پرہے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمال مشرقی ریاستوں منی پور، ناگالینڈ اور ميزورم کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں  پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ 2011 میں ان علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پابندیوں میں  نرمی کی  گئی تھی۔

13 سال بعد یہ پا بند یاں حالات  کشیدہ   ہونے کی وجہ سے  دوبارہ نافذ کردی گئی ہیں۔ 
یونین وزارت داخلہ کی جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق:" منی پور، ناگالینڈ اور میزورم کی ریاستوں میں غیر ملکیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا ریجیم (PAR) دوبارہ نافذ "کردی گئی ہے۔

یونین وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹڈ ایریا پرمٹ میں  سیاحوں کےداخلے کے مقام، رہائش اور قیام کی مدت جیسی تفصیلات  لازم قرار دی گئی ہیں۔غیر ملکی سیاحوں کو 24 گھنٹوں میں فارنر رجسٹریشن آفیسر(FRO)  کے پاس رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگا۔

غیر قانونی تارکین وطن کو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بی جے پی حکومت نے عوام کی توجہ سکیورٹی کے مسائل سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ان ریاستوں  میں سکیورٹی کے بگڑتے حالات کے پیش نظر بھارتی حکومت نے یہ اقدامات کیے ہیں۔ 

بھارتی حکومت ان ریاستوں میں بگڑتے حالات کو چھپانا چاہتی ہے۔

Watch Live Public News