ویب ڈیسک: (دانش منیر) پنجاب حکومت نے ٹیکس چوری کی اطلاع دینے پر انعام دینے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں صوبائی کابینہ نے انعام دینے کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ کی جانب سے جون 2024 میں انعام دینے کی ابتدائی منظوری دی گئی۔ انعام دینے کے طریقہ کار، انعام کی رقم کی شرح سمیت دیگر معاملات سے متعلق پالیسی کا اعلان ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا جائےگا۔حکومتی فیصلے کے تحت ٹیکس چوروں کے خلاف اطلاع پر عوام الناس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو انعام دیا جائے گا۔
ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انعام دینے کی تجویز دی گئی تھی ۔فراڈ، کرپشن یا دیگر ذرائع سے پراپرٹی ٹیکس کی چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی انعام دیا جائے گا۔ ٹیکس چوری کے مرتکب افراد کے خلاف ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ سخت کاروائی بھی کرے گا۔کمشنر، ٹیکس وصول کرنے والے کی سفارش پر وصول کردہ جرمانے میں سے ٹیکس چوری کی نشاندہی کرنے والے کو انعام دے گا۔
فراڈ، کرپشن اور دیگر ذرائع سے ٹیکس چوری کرنے والے افراد کو خطیر رقم کے جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیکس چوری کی نشاندہی کرنے والے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کیلئے بھی انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ٹیکس چوری پکڑنے والے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو نقد رقم بطور انعام دی جائے گی۔
فراڈ، کرپشن اور دیگر ذرائع سے کی جانے ولای ٹیکس چوری کی شرح طے کرنے کے بعد ایکسائز ملازمین کو نقد رقم بطور انعام دی جائے گی۔ ٹیکس چوری پکڑنے والے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو میرٹ پر نقد انعام دیا جائے گا۔