ایرانی وزیر خارجہ نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی خبروں کو مسترد کردیا

ایرانی وزیر خارجہ نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی خبروں کو مسترد کردیا
کیپشن: ایرانی وزیر خارجہ نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی خبروں کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

 امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں کسی کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ایران میں معاشی مشکلات کے خلاف دس دن تک پرامن احتجاج جاری رہا، تاہم اس کے بعد تین دن تک تشدد کا سلسلہ جاری رہا، جسے ان کے مطابق اسرائیل نے منظم کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ مظاہروں میں شریک عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جا رہا تھا، اور کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائیں، داعش طرز کی دہشت گردانہ کارروائیاں کی گئیں، اور پولیس اہلکاروں کو زندہ جلایا گیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اب صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور ملک میں امن بحال ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "میں پورے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔"

Watch Live Public News