ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیاہے کہ جمشید دستی کے خلاف2 درخواستیں منظور کی گئیں جن میں ان پر جعلی تعلیمی اسناد کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ ان کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ثابت ہو چکی ہیں، جس کی بنیاد پر انہیں آئین و قانون کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔
فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جمشید دستی کے خلاف جو ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا تھا، وہ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد جمشید دستی اب پارلیمنٹ کی رکنیت سے محروم ہو چکے ہیں۔