(ویب ڈیسک ) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
لاہور میں پھر بادل برس پڑے ، لاہور کے علاقے گلبرگ ، ماڈل ٹاؤن ، برکت مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم کوشگوار ہوگیا۔
خیال رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح صبح تیز بارش ہوئی تھی۔اس کے علاوہ پنجاب کے علاقوں قصور، پاکپتن، کمالیہ، سرگودھا، چیچہ وطنی، چنیوٹ اور وہاڑی میں تیز بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 17 جولائی کے دوران ملک کے بعض مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ہے۔جس کے باعث اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔