اسرائیل نے بھوک کے شکار فلسطینیو ں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی عائد کردی

اسرائیل نے بھوک کے شکار فلسطینیو ں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی عائد کردی

(ویب ڈیسک ) صیہونی ریاست نے بھوک کے شکار فلسطینیو ں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے ساحل پر بیٹھنا یا مچھلی پکڑنا خطرناک ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج   سمندر کنارے بیٹھے فلسطینوں پر  متعدد ہولناک حملے کرچکی ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ   اسرائیل نے بمباری سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیاں تک تباہ کر چکا ہے، اسرائیل  اب تک فلسطینیوں کی 95 فیصد کشتیاں تباہ کرچکا ہے، اس دوران  210 فلسطینی ماہی گیروں  شہید ہوچکے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں ماہی گیری ہزاروں فلسطینیوں کا واحد روزگار ہے اور فلسطینیوں کا شکوہ ہے کہ وہ سمندر کے بغیر بھوک سے مرجائیں گے ۔

Watch Live Public News