افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، ان کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ، بلاول بھٹو

افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، ان کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ، بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، ان کیخلاف کوئی  بات برداشت نہیں  کریں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے بیس کیمپ میں موجود ہونے پر فخر ہے، ہم نے کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے عہد  کو پورا کرنا ہے۔ کشمیر یوں کے خلاف کسی بھی قسم کی بات برداشت نہیں کریں گے، پاک فوج کیخلاف کشمیر سے بلند ہونے والی کسی بھی بات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارتی فوج کو عبرتناک شکست دی۔قیام امن میں پاکستان کے کردار کو دنیا نے سراہا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری بصیرت کی دنیا معترف ہے۔سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ ایران پر جنگ مسلط کرنے میں بھارتی اور صیہونی وزیر اعظم کے کردار کو دنیا جان گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  موجودہ حالات میں ہمیں سیاست کی درست سمت اختیار کرنا ہوگی۔موجودہ حالات میں معاملہ فہمی کی ضرورت ہے،کوئی بھی کبھی بھی ریاست کو سرنگوں نہیں کرسکتا ،گزشتہ ایک ماہ میں کشمیر میں ہونیوالی صورتحال پر مکمل توجہ مرکوز ہے۔ کشمیر میں ہونیوالی  سیکیورٹی جوانوں کی شہادت پر دل رنجیدہ ہے،حملوں میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں ،پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔پرتشدد احتجاج اور مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں ۔

چیئر مین پی پی نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ریاستی قانون کے مطابق تحقیقات کریں ، تمام سیاسی جماعتیں گزشتہ ہونیوالے واقعات پر اپنا کردار ادا کریں، کشمیر میں ہونیوالے معاملے پر ایک کمیشن تشکیل دیا جائے۔کمیشن کو مکمل اختیارات دیے جائیں ، کشمیریوں کا مسئلہ صرف آزاد کشمیر میں بیٹھ کر حل کرنے کے حق میں ہوں۔موجودہ حالات میں ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری کریں گے۔

Watch Live Public News