ایران میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کرلیا گیا، نائب وزیر اعظم 

ایران میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کرلیا گیا، نائب وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک )   نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ   ایران   اور اسرائیل کی جنگ کے باعث ایران  میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے ایکس پر بیان میں کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 154 طلباء کو نکالا جائے گا۔ عراق میں فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنسے پاکستانی زائرین  سے ایران میں  ہمارا سفارت خانہ ان سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی محفوظ رہائش اور ممکنہ انخلا کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ  دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ (CMU) 24 گھنٹے فعال ہے۔

رابطہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

فون نمبر: 9207887-51 92+

ای میل: cmu1@mofa.gov.p

انہوں نے بتایا کہ خطے میں موجود ہمارے سفارت خانے پاکستانی شہریوں اور زائرین کی مدد اور انخلا کے لیے تمام ضروری اقدامات کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News