ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو “عظیم معاہدہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں امن اور سلامتی کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں متعدد امریکی صدور ایران کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ ٹرمپ کے مطابق موجودہ معاہدہ پہلی بار حقیقی امن کی جانب ایک عملی اور فیصلہ کن قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ خطے میں بحری نقل و حرکت بحال ہو اور عالمی تجارت معمول کے مطابق جاری رہ سکے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز جمعہ کے روز جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد باضابطہ طور پر کھول دی جائے گی۔