(ویب ڈیسک )ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر جمعے کو جنیوا میں دستخط کیے جائیں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران ایران کی عوام نے استقامت کا مظاہرہ کیا،ہم ایرانی عوام پر اسرائیلی اور امریکی مظالم نہیں بھولیں گے ،ہم نہیں بھولیں گے اس جنگ میں ہماری اعلیٰ قیادت شہید ہوئی ،ایرانی عوام اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بے مثال قربانیاں دیکر اپنے وطن کا دفاع کیا، عالمی ادارے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے میں ناکام رہے، اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں پر حملہ کیا، اسرائیلی حملوں پر لبنانی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے، لبنان میں جنگ کا خاتمہ مفاہمتی یادشت کا لازمی اور بنیادی حصہ ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک کا بہادری سے دفاع کیا،دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا ، ایران امریکا معاہدہ آخری مراحل میں ہے ، جنیوا میں دستخط کی تقریب سے پہلے ایرانی حکام پڑوسی ممالک کے دورے کریں گے۔