یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ ریلیز

کیپشن: یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ ریلیز

پبلک نیوز: 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کا خواب پایہ تکمیل کی راہ پر گامزن ہوا، پاکستان کو بنانے میں بے شمار قیمتی جانوں کی قربانی دی گئی اور یوم پاکستان ہمارے انہی اپنوں کو یاد کرنے کا ایک بہانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی کا جذبہ دوبارہ سے جنم لیتا ہے اور ملک کو ہر بری نظر سے بچانے کی دعا ہر لب پہ پائی جاتی ہے، یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے ہر کونے میں 1940 سے شروع ہونے والے قربانیوں اور انتھک محنت کے سفر کو یاد کیا جاتا ہے،اسی مناسبت سے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی گیت ریلیز کیا گیا جس میں تمام محب الوطن پاکستانیوں کے جذبات کی عکاسی کی گئی۔

یوم پاکستان کے خصوصی گیت کو بول خواجہ دانش نے دیے جبکہ آواز سنم ماروی، نتاشہ بیگ، رائیسہ رائیسانی، بلال علی، زیک آفریدی اور واسق ملک نے دی،ملک بھر میں یوم پاکستان کے خصوصی گیت کو خوب پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔"پوچھے جو نام کوئی تو، پاکستان بتانا".

Watch Live Public News