بھارتی وی لاگر جنید خان حادثے میں جان کی بازی ہارگئے

 بھارتی وی لاگر جنید خان حادثے میں جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک: بھارتی وی لاگر جنید خان مبینہ موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہارگئے، وہ واقعے کے وقت جنسی زیادتی کیس میں ضمانت پر رہا تھے۔

اپنی سلو موشن اور روبوٹک اسٹائل ڈانس ویڈیو کےلیے مشہور وی لاگر 32 سالہ جنید خا ن کیرالہ کے ملاپورم میں حادثے میں ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وی لاگر کی موٹر سائیکل ریت کے ٹیلے سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، وہ سر پر شدید چھوٹ کے ساتھ سڑک کنارے پائے گئے، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

جنید خان کی موٹرسائیکل کو جمعے کی شام 6 بجکر 20 منٹ حادثہ پیش آیا، ایک بس کے کارکن نے انہیں شدید زخمی حالت میں سڑک کنارے پڑا پایا۔

وی لاگر کی موت پر فلم ساز کمار سیدھرن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تشویش کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ کیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا؟ یہ موت انتہائی مشکوک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنید خان کو کچھ عرصے قبل جنسی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، اس کے خلاف نفرت انگیز مہم بھی چلی، تاکہ اسے برا دکھایا جاسکے، یہ موت مجھے فطری ردعمل سے زیادہ دکھائی دیتی ہے۔

فلم ساز کا کہنا تھا کہ مجھ نہیں معلوم یہ حادثہ تھا یا قتل تھا بہرحال اب لوگ سچائی کی تلاش کی زحمت نہیں کریں گے بلکہ اپنے اگلے ہدف کی طرف بڑھ جائیں گے۔

Watch Live Public News