امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے دوسروں سے مدد مانگنے پر مجبور ہے، عباس عراقچی

امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے دوسروں سے مدد مانگنے پر مجبور ہے، عباس عراقچی
کیپشن: امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے دوسروں سے مدد مانگنے پر مجبور ہے، عباس عراقچی

ویب ڈیسک:  ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے دیگر ممالک، حتیٰ کہ چین سے بھی مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکا کی سیکیورٹی میں بے شمار خامیاں موجود ہیں اور اب یہ سیکیورٹی  تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکا اور جارح قوتوں کو اپنے علاقوں سے بے دخل کریں، کیونکہ ان ممالک کو خطے کے امن کے بجائے صرف اسرائیل کے مفادات کی فکر ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سوا دیگر تمام ممالک کے لیے کھلی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا نے جمعے کے روز راس الخیمہ اور دبئی کے قریب سے حملے کیے جبکہ بعض پڑوسی ممالک کی سرزمین سے ہائی موبیلیٹی راکٹ سسٹمز بھی داغے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News