ویب ڈیسک: معرکۂ حق، بنیان مرصوص میں پاکستان کی تاریخی فتح کی دنیا معترف ہے۔بھارت کے خلاف عظیم فتح پر بزرگ شہری کی جانب سے جوش و جذبے کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے 120 سالہ فیض محمد خان بابا نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
فیض محمد نے "پاک فوج زندہ باد" نعرہ لگا کر بھارت کی شکست پر خوشی کا اظہار کیا۔تحریک آزادی کا سپاہی پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں پر آج فخر محسوس کر رہا ہے۔
فیض محمد خان بابا کو کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان بننے سے لے کر ماضی کی تمام جنگیں دیکھی ہیں۔پاک فوج نے ہر جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ حالیہ جنگ میں بھی پاکستان نے دشمن پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔