ویب ڈیسک: کابینہ ڈویژن نے جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی کے لیے توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کر دیا، جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور وزراء کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ، چیئرمین نیب اور متعدد وفاقی وزراء قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔
توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ، احسن اقبال چوہدر ی اور عطا اللہ تارڑ کے نام بھی تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق تمام موصولہ تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے، تاہم فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔