ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے متعدد گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
#BREAKING: Rescue work begins at Nowgam Police Station after deadly blast. J&K Police, Fire Brigade & Paramilitary on spot. More than 8 casualties likely in the explosion. Injured being rushed to Indian Army’s 92 Base Hospital & SKIMS. Buildings and vehicles around also damaged. pic.twitter.com/hqjwt9EC3d
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) November 14, 2025
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمارت کے کئی حصے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی خوفناک دھماکا ہوا تھا۔ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہوئے تھے، جس کی بھارتی حکام نے تصدیق کی تھی۔