شہر قائد کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان، لائسنس معطل

شہر قائد کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان، لائسنس معطل

ویب ڈیسک:کراچی شہر قائد کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری ، ٹریکر نہ ہونے پر ڈمپر کو ایک لاکھ کا جرمانہ کردیا گیا۔

صبح رزاق آباد میں تیز رفتار ڈمپر سے حادثہ پیش آیا تھا ، ڈمپر میں ٹریکر نصب کیا گیا تھا نہ ہی فٹنس سرٹیفیکیٹ تھا۔

ڈمپر کے مالک شیر زادہ کو ایک لاکھ روپے کا چالان جاری کیا گیا ، ڈمپر کے مالک کو ایف آئی آر میں بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ 

حادثے کا مقام پورٹ قاسم چورنگی بتایا گیا، تین ماہ کے لیے ڈرائیور کا لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ 

Watch Live Public News