فلسطینی نوجوان  کی فائرنگ سے اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک

فلسطینی نوجوان  کی فائرنگ سے اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک

(ویب ڈیسک ) مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی  نوجوان کی فائرنگ سے اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ  4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ   اسرائیل کے شہر اشدود میں پیش آیا۔  

اس حوالے سے صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ   فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے اسرائیلی پولیس کا سارجنٹ میجر ادیر قدوش روٹ 4 ہائی وے پر مارا گیا جبکہ فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے 4 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے۔ 

رپورٹس کے مطابق  فائرنگ کرنے والے فلسطینی نوجوان کو بھی فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔

Watch Live Public News