پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ
کیپشن: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ ہوگئے۔ 

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کروائیں گے۔ نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔

نواز شریف نے کچھ روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کروایا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شریف رواں سال جون میں لندن گئے تھے۔

Watch Live Public News