فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے نہیں دیں گے: محسن نقوی

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے نہیں دیں گے: محسن نقوی
کیپشن: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے نہیں دیں گے: محسن نقوی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش، کہا فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے نہیں دیں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 31 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں دو الگ آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے 31 خارجی جہنم واصل کر دیئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف دو مختلف کارروائیاں کیں جس میں 31 مارے گئے۔ آپریشن خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ لکی مروت آپریشن میں 14 جبکہ بنوں میں 17 خوارج انجام کو پہنچے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کیا ہے۔ ملک سے دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر حال میں ناکام بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News