مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ لکی مروت میں بھی ادا کردی گئی

مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ لکی مروت میں بھی ادا کردی گئی
ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نمازِ جنازہ لکی مروت میں بھی ادا کر دی گئی۔ آج صبح مفتی عبدالشکور کی میت کو اسلام آباد سے لکی مروت پہنچایا گیا تھا۔ علاقے میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا تھا، جنازہ گاہ اور راستوں میں پولیس نفری تعینات کی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مولانا عبدالشکور کی نمازِ جنازہ جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6 میں سربراہ پی ڈی ایم و جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن نے پڑھائی تھی۔ گزشتہ روز مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ شاہراہِ دستور پر ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی تھی۔مفتی عبدالشکور کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔