نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے عوام میں پہنچ گئے

نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے عوام میں پہنچ گئے
کیپشن: Nawaz Sharif reached the public to find out the price of bread

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں۔ محمد نوازشریف نے اڈہ پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی اور ان سے روٹی کی قیمت معلوم کی۔ 

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا۔ محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب کو خود میں دیکھ کر عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا۔

قائد مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور مریم نوازشریف نے عوام سے ان کی رائے بھی معلوم کی۔ محمد نواز شریف نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہوں گا۔

میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تندوروں کا وزٹ بھی کیا اور روٹی کی قیمتوں اور معیار کا جائز لیا۔