(ویب ڈیسک) یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور منفرد فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد شارٹس دیکھنے میں زیادہ وقت گزارنے کو کم کرنا ہے۔
اگر آپ یوٹیوب شارٹس پر بے مقصد اسکرولنگ سے پریشان رہتے ہیں تو اب اس عادت پر قابو پانا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے یوٹیوب ایپ میں ایک نیا ٹائم مینجمنٹ فیچر شامل کیا گیا ہے، جو صارفین کو ایپ پر زیادہ وقت گزارنے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔
اس فیچر کے تحت " شارٹس فیڈ لمٹ ٹائمر" میں ایک نیا آپشن شامل کیا گیا ہے، جہاں اب صارفین 0 منٹ کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ اس آپشن کو منتخب کرنے سے شارٹس ویڈیوز مکمل طور پر بند ہو جائیں گی اور مزید ویڈیوز ظاہر نہیں ہوں گی۔

اس سے پہلے کم از کم وقت کی حد 15 منٹ تھی، لیکن اب 0 منٹ کے آپشن کے ذریعے صارفین مکمل طور پر شارٹس فیچر کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب ایپ کی سیٹنگز میں جا کر "ٹائم مینجمنٹ" سیکشن کھولیں، پھر " شارٹس فیڈ لمٹ ٹائمر" کو منتخب کر کے اسے فعال کر دیں۔