(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا۔جس کی بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 150 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 51 ، جیسن روئے 39 اور اعظم خان 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس نے 58 رنز بنائے، ڈیون کونوے نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کپتان شاداب خان 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔پہلے نمبر پر پشاور زلمی ہے جس کے 13 پوائنٹس ہیں۔