بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز  نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔

ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق   سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے7 دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے،   دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود، دیگر جنگی سامان، 2 گاڑیاں اورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، دہشت گرد خاران اور لجے میں لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  سیکیورٹی فورسزبلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News