گڈز ٹرانسپورٹرز کا  ملک گیر ہڑتال 40 روز کیلئے موخر کرنے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹرز کا  ملک گیر ہڑتال 40 روز کیلئے موخر کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک) گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 روز کیلئے موخر کرنے کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ ہماری گزشتہ 9 دن سے ملک گیر ہڑتال جارہی تھی،ہمارے حکومت سے کچھ مطالبات تھے، ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں روز اضافے سے ہم نے ہڑتال کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پہلے مان لیے جاتے تو ہمیں ہرتال پر جانے کی ضرورت نہ ہوتی،ہمیں پارکینگ کا جو مسئلہ تھا اس پر مئیر کراچی نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے ۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومت نے ہم سے ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کے مسئلے پر 15 سے 20 دن کا وقت لیا ہیں ۔وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے کچھ مطالبات کچھ حد تک تسلیم ہوچکے ہیں،40 دن کے لیے ملک گیر ہڑتال موخر کرتے ہیں۔

Watch Live Public News