ویب ڈیسک: لیگی رہنما صدیق الفاروق کی نماز جنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا،سپردخاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، سینیٹر عرفان صدیقی اور فرحت اللہ بابر سمیت سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے جنازے میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پریس سیکرٹری، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں، صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے، وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔
قبل ازیں نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صدیق الفاروق صاحب کی ناگہانی وفات پر دلی رنج ہوا۔وہ مسلم لیگ ن کے مخلص رکن اور میرے بااعتماد ساتھی تھے،انکی کمی نہ صرف جماعت بلکہ قومی سیاست میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
نوازشریف نے کہا کہ میں دُکھ کی اس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں برابرکا شریک ہوں۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبروہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین۔
