بمرا کیلئےقابل اعتراض لفظ کااستعمال،خاتون کمنٹیٹر کو معافی مانگنا پڑگئی

بمرا کیلئےقابل اعتراض لفظ کااستعمال،خاتون کمنٹیٹر کو معافی مانگنا پڑگئی
کیپشن: بمرا کیلئےقابل اعتراض لفظ کااستعمال،خاتون کمنٹیٹر کو معافی مانگنا پڑگئی

ویب ڈیسک : (جوادملک) جسپریت بمراہ کے لئے قابل اعتراض لفظ   استعمال کرنے پر خاتون کمنٹیٹر کے خلاف پرستاروں کا احتجاج، کمنٹیٹر نے معافی مانگ لی.

تفصیلات کے مطابق ارڈر گواسکر ٹرافی  کے گابا میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر اور کمنٹیٹر ایسا گوہا نے جسپریت بمراہ کے لیے قابل اعتراض لفظ استعمال کیا جس  پر ان کے   پرستاروں نے سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کیا تھا۔  تاہم ایسا گوہا  نے  اب معافی مانگ لی ہے۔ 
فاکس اسپورٹس پر تبصرہ کرنے والے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے بمراہ کی بولنگ کی تعریف کی۔ جب بریٹ لی نے کہا کہ ٹیم کے کپتان یارکر ماسٹر کے حملے سے خوش ہوں گے، اس وقت بریٹ لی کے ساتھ کمینٹری کر نے والی ایسا نے بمراہ کے خلاف قابل اعتراض لفظ کا استعمال کیا۔
انہوں نے  بھارتی باؤلر کو 'پریمیٹ' قراردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’ٹھیک ہے، وہ ایم وی پی ہیں، سب سے قیمتی پریمیٹ (Primate)، جسپریت بمراہ’’۔ 
 یادرہے پریمیٹ جانوروں  کی اس کلاس کو کہا جاتا ہے  جس میں لیمر، لوریز، ٹارسیئر، بندر وغیرہ شامل ہیں۔
ایسا نے  اپنے معذرت نامے میں  کہا کہ ، 'کل کمنٹری میں میں نے ایک لفظ استعمال کیا جس کی کئی طرح سے تشریح کی جا سکتی ہے۔ 
سب سے پہلے میں کسی بھی غلطی کے لیے معذرت چاہتی ہوں۔ جب دوسروں کے لیے ہمدردی اور احترام کی بات آتی ہے تو میں نے اپنے لیے بہت اعلیٰ معیارات قائم کیے ہیں اور اگر آپ پوری ٹرانسکرپٹ کو سنتے ہیں تو میرا مطلب  بھارت کے عظیم ترین کھلاڑی میں سے ایک کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔
انہوں نے کہا، 'میں برابری کی حامی ہوں تاہم میں نے غلط لفظ کا انتخاب کیا اور اس کے لیے مجھے بہت افسوس ہے۔ مجھے امید ہے کہ لوگ سمجھ گئے ہوں گے کہ اس میں بدنیتی نہیں تھی۔ 
2008 کا ’’مونکی گیٹ ’’
 یادرہے 2008 میں  آسٹریلیا کے اینڈریو سائمنڈز نے بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے خلاف نسل پرستانہ تبصرہ  کرتے ہوئے  انہیں بندر  قرار دیا تھا  جس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بننا پڑا اور بعد میں معافی مانگنی پڑی تھی۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر