پیٹرول، بجلی، گیس مہنگی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے: بلاول

پیٹرول، بجلی، گیس مہنگی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے: بلاول
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں چار روپوں سے زائد اضافے کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے سے زائد کا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کے بعد اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے۔ والی ریاستِ مدینہ کو خبر ہو کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست عوام پر پڑیں گے۔ عمران خان نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا ہے۔ پاکستان کے فیصلے بیرون ملک میں ہورہے ہیں۔ پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کو اسی مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کے لئے ہے۔ اگر مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہئیے تو عمران خان کی حکومت سے نجات ضروری ہے۔ عمران خان کی حکومت 27 فروری سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ عوام کی جانب سے بھگتے گی۔ بس اب بہت ہوگیا، عوام 27 فروری کو اسلام آباد کے لئے نکلیں گے اور مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان سے حساب لیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔