سیف علی خان کو رات گئےآٹو رکشہ میں اسپتال منتقل کرنے کا انکشاف

سیف علی خان کو رات گئےآٹو رکشہ میں اسپتال منتقل کرنے کا انکشاف
کیپشن: سیف علی خان کو رات گئےآٹو رکشہ میں اسپتال منتقل کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک: سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کو رات گئے کیوں  ایک آٹورکشہ میں اپنے والد کو اسپتال لے جانا پڑا۔  وجہ بڑی عجیب نکلی۔

رپورٹ کے مطابق  علی الصبح ابراہیم علی خان کو ان کی سوتیلی والدہ  کرینہ کپور نے   باندرہ گھر میں ایک نامعلوم  حملہ آور کے ہاتھوں  سیف علی خان کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ۔  جس پر ان  کے بڑے بیٹے  23 سالہ ابراہیم علی خان  اپنی والدہ اور سیف علی خان کی  پہلی بیوی امریتا سنگھ  کے ہمراہ باندرہ والے گھرپہنچے اور انہیں ہسپتال  منتقل کیا۔

 تاہم، انہیں اسپتال لے جانے کے لئے کوئی گاڑی نہ ملی اور  سب سے پہلے انہیں ایک آٹورکشا تلاش کرنا پڑا ۔ اور اسی آٹو رکشا پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ابراہیم اور سیف کے عملے کا ایک رکن اداکار کو صبح 3.30 بجے کے قریب لیلاوتی اسپتال لے آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ اس وقت گھر پر کوئی ڈرائیور نہیں تھا، اس لیے سیف علی خان کو آٹو رکشا میں لایا گیا۔

Watch Live Public News