القادر کیس کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ ہے:بانی پی ٹی آئی

القادر کیس کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ ہے:بانی پی ٹی آئی

ویب ڈیسک: علیمہ خان نے کہا بانی پی آئی نے پیغام دیا کہ القادر کیس پر ضرور بات کریں،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ کیسی سزا ہے کہ جس کا پیپر پہلے سے آوٹ ہو چکا ہے، تلوار لٹکا کر سمجھا جارہا تھا کہ وہ کسی ڈیل کے لئے تیار ہو جائے ۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ  القادر کیس کی سزا 23 دسمبر کو سنائی جانا تھی ، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ کیسی سزا ہے کہ جس کا پیپر پہلے سے آوٹ ہو چکا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ فیصلہ پہلے سے طے شدہ ہے ، تلوار لٹکا کر سمجھا جارہا تھا کہ وہ کسی ڈیل کے لئے تیار ہو جائے ، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ کل ہر حال میں کیس کا فیصلہ سنایا جائے،القادر کا فیصلہ پہلے سے ہوا ہوا ہے ۔

سائفر کیس ، عدت کیس اور توشہ خانہ کے پہلے کیس کا فیصلہ پہلے سے ہوا ہوا تھا،جن ججز نے انصاف کیا ان کی قدر کی جانی چاہئے ، پاکستان میں اچھے ججز ہیں دبائو ہٹا دیا جائے تو ججز اچھے طریقے سے اپنے کام سر انجام دے سکتے ہیں ۔

جن ججز نے غلط فیصلے کئے کوئی اور ملک ہوتا تو ان کی انکوائری ہوتی اور نوکری سے نکالا جاتا ، شوکت خانم اور نمل کے لئے ایسے ڈونر بھی موجود ہیں جو 100 کروڑ بھی دینے کو تیار ہیں ، 9 ارب روپیہ شوکت خانم میں لوگ دیتے ہیں ۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نیوٹرل امپائر کی بات کی ہے ، بانی پی ٹی آئی کی جدو جہد سے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر آئے ، نو مئی اور 26 نومبر کیلئے بانی پی ٹی آئی نے نیوٹرل ایمپائر مانگے ہیں ۔

سپریم کے سینئر ترین ججز اس کی تحقیقات کریں ، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ تحقیقات کے بعد ججز جو بھی سزا دیں گے وہ اس کے راستے میں کھڑے نہیں ہونگے،بانی پی ٹی آئی کے دو مطالبات ہیں جوڈیشل کمیشن اور بغیر ٹرائل لوگوں کی رہائی ۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ،بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے، بانی پی ٹی آئی نے  گوہر اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات کو خوش آئند کہا ہے۔

Watch Live Public News