کل ہر حال میں القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سنائیں، عمران خان 

کل ہر حال میں القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سنائیں، عمران خان 

(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ  میری اپیل ہے کل ہر حال میں القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سنائیں، یہ ججز کی ذمہ داری ہے کہ تحقیق کے بعد سزا دیں گے، میں اُس سزا کے راستے میں کیوں کھڑا ہوں گا۔

عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے سے اب آپ کی یہاں جیل میں زیادہ دیر ملاقاتیں نہیں ہونگی کیونکہ میرے پاس “میجک بال“ ہے جو مجھے پہلے بتا دیتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  ‏میری اپیل ہے کل ہر حال میں القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سنائیں، یہ ججز کی ذمہ داری ہے کہ تحقیق کے بعد سزا دیں گے، میں اُس سزا کے راستے میں کیوں کھڑا ہوں گا۔

ادھر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

Watch Live Public News