ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اٹلانٹا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدا سے ہی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں انگلینڈ کے انتھونی گورڈن نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔
ارجنٹینا نے میچ کے آخری لمحات میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے 85ویں منٹ میں اینزو فرنانڈس کے گول کی بدولت مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
میچ کے اختتامی لمحات میں لاوتارو مارٹینز نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے ارجنٹینا کو 1-2 کی برتری دلائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، یوں دفاعی چیمپئن نے مسلسل دوسرے ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس شکست کے ساتھ ہی انگلینڈ کا تقریباً 60 برس بعد ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے اتوار کی شب ہوگا، جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ اور فرانس ہفتے کی شب آمنے سامنے ہوں گے۔