جے ڈی وینس کا امریکا ایران  ایم او یو کو ناکام بنانے اسرائیل کی جانب سےسازشیں  ہونے کا انکشاف

جے ڈی وینس کا امریکا ایران  ایم او یو کو ناکام بنانے اسرائیل کی جانب سےسازشیں  ہونے کا انکشاف

(ویب ڈیسک) امریکی  نائب صدرجے ڈی وینس نے   امریکا ایران  مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)کو ناکام بنانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے سازشیں ہونےکا انکشاف کردیا۔

نائب امریکی صدر   جے ڈی وینس نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسرائیلی حکومت کے بعض عناصر نے ایران کے ساتھ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلئے امریکا میں مہم پر بھاری رقم خرچ کی، غیر ملکی اثرورسوخ کی ایسی مہم کے باوجود وہ امریکی مفادات کو اولین ترجیح دیں گے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کا مستقل حل فوجی کارروائی نہیں بلکہ مذاکرات اور سفارتی معاہدہ ہے۔

جے ڈی وینس نے اایک انٹرویو کے دوران ایران میں زمینی فوج بھیجنے  کی خبروں  کو مسترد  کردیا۔

انہوں نے کہا کہ   امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجے گا، ایرانی عوام اپنے نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ترجیح آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا اور عالمی تیل و گیس کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانا ہے۔

Watch Live Public News