اسلام آباد میں ڈالفن فورس کا نام تبدیل کر کے کیپٹل پٹرولز یونٹ رکھ دیا گیا 

اسلام آباد میں ڈالفن فورس کا نام تبدیل کر کے کیپٹل پٹرولز یونٹ رکھ دیا گیا 

(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں میں ڈالفن فورس کا نام تبدیل کر کے کیپٹل پٹرولز یونٹ رکھ دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق کیپٹل پٹرولز یونٹ کو 100 نئی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی،نئے یونٹ میں 100 اہلکاروں کے تبادلے بھی کر دیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے یونٹ میں ایس آئی، اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں ،اہلکاروں کو اسلام آباد کے مختلف تھانوں، سیکورٹی ڈویژن، انوسٹیگیشن ڈویژن، ٹریفک پولیس، سی ٹی ڈی سے نئے یونٹ میں شامل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اے ایس آئی انیلہ وارث کو چائنیز فوکل پرسن کے طور پر نئے یونٹ میں تعینات کیا گیا۔

Watch Live Public News