خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال
مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کے نگران ادارے ’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ کی طرف سے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ خانہ کعبہ کی چھت کو دھونے کا کام کئی مراحل پرمشتمل ہوتا ہے، ان میں کعبہ کی سطح کو صاف کرنا اور گرد و غبار کو ہٹانا، پوری چھت کو کلیڈنگ ہولڈر اور دیوار کے ساتھ ساتھ کعبہ کی سطح کے دروازے کو صاف کرنا اور باہر سے گیلے کپڑے سے اس کی صفائی جیسے مراحل شامل ہیں ۔ صدارت عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی خاطر جدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال کرنے والی خصوصی ٹیم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 20 منٹ میں خانہ کعبہ کی چھت کو دھویا جاتا ہے۔ حرم مکی میں سروسز فراہم کرنے والی فیلڈ سروسز اینڈ افیئرز ایجنسی نے ترقیاتی منصوبوں کے تحت اپنی سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے الیکٹرانک اور دستی صفائی کے آپریشنزمتعارف کروائے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلی جنس میپنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ چار گھنٹے کے چارجنگ ٹائم کے ساتھ ہی یہ مشین 3 گھنٹے کام کرتی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔