ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک جون 2024 سےاب تک شرح سودمیں 11 فیصد کمی کرچکاہے، مئی 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد رہی۔
مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، جولائی تا مئی کرنٹ اکاؤنٹ 1.88 ارب ڈالر رہا، مئی میں 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔